بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کورونا مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے جہاں خود کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے وہیں عالمی صحت تنظیم (ڈبلوایچ او) اور دیگر تنظیمیں بھی ریاستی حکومت کو تعاون دینے کیلئے سامنے آرہی ہیں۔
منگل پانڈے نے بتایا کہ جمعہ کو ڈبلو ایچ او نے محکمہ صحت کو 100 آکسیجن کنسنٹریٹر، صفر سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے لیکر 50 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تک کے درجہ حرارت میں کام کرنے کے اہل 12 مریضوں کی صلاحیت والے 02 اور 06 مریضوں کی صلاحیت والے 03 اعلیٰ سطحی ٹینٹ کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار ماسک بطور تعاون پیش کیا۔