گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع میں 25 مخصوص افراد کے درمیان وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے ریڈ کراس سوسائٹی کے تعاون سے مخصوص افراد میں وہیل چیئر تقسیم کیا ہے ۔ آج کل 25 مخصوص افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔جبکہ کل بھی 25 مخصوص افراد کو وہیل چیئر دیا جائے گا ۔ تقریب ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے انجام پائی۔
اس پروگرام میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے بتایا کہ ریڈ کراس کے ذریعہ مخصوص افردا میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام مزید منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔
ڈی ایم نے اپنے ہاتھوں سے مخصوص افراد کو وہیل چیئر پر بٹھایا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر موجود افراد نے بھی ضلع مجسٹریٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔