اس تعلق سے ملک بھر کے علمأ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے شب برات کی عبادات اپنے گھروں میں ہی کریں۔
اسی کڑی میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران ریاست بہار کے ضلع کشن گنج کے معروف عالم دین مولانا خالد قیصر نے کہا کہ تمام مسلمانوں سے گزارش ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وہ اپنے گھروں میں عبادت کریں اور پروردگار سے دعا مانگیں کہ ملک کے حالات بہتر ہوں اور اللہ تعالیٰ اس بیماری سے تمام انسانوں کو محفوظ رکھے۔