اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناتھ نگر حلقہ کے ووٹروں کی رائے

ناتھ نگر اسمبلی حلقہ میں کل تین لاکھ 24 ہزار 81 ووٹر ہیں ، جس میں ایک لاکھ 71 ہزار 445 مرد اور ایک لاکھ 52 ہزار 621 خواتین ووٹر ہیں۔ یہ اسمبلی حلقہ یادو اور مسلمان اکثریت والا حلقہ ہے۔

What is the opinion of the voters of Nath Nagar constituency?
ناتھ نگر حلقہ کے ووٹرون کی کیا ہے رائے

By

Published : Oct 12, 2020, 10:43 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع ناتھ نگر اسمبلی حلقہ میں اس بار مقابلہ دلچسپ ہونے کی توقع ہے۔ اس اسمبلی حلقہ میں کل تین لاکھ 24 ہزار 81 ووٹر ہیں ، جس میں ایک لاکھ 71 ہزار 445 مرد اور ایک لاکھ 52 ہزار 621 خواتین ووٹر ہیں۔ یہ اسمبلی حلقہ یادو اور مسلمان اکثریت والا حلقہ ہے۔

مسلمان ووٹروں کی تعداد تقریبا 30 فیصدی ہے، جبکہ کم و بیش اتنی ہی آبادی یادو کی ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے آر جے ڈی نے علی اشرف صدیقی کو میدان میں اتارا ہے، جن کا مقابلہ جے ڈی یو کے لکشمی کانت منڈل سے ہوگا اور اس بار اس اسمبلی حلقہ میں کسانوں کے مسائل ایک بڑا انتخابی موضوع ہے۔

ویڈیو

علی اشرف صدیقی آر جے ڈی کے بانی ارکان میں سے ہیں اور پچھلے کئی انتخابات میں ان کو ٹکٹ ملنے کی افواہ تو اڑی لیکن ٹکٹ نہیں ملا لیکن اس بار پارٹی نے ان پر اعتماد جتایا ہے اور پارٹی کارکنوں کو امید ہےکہ علی اشرف صدیقی کو ہر طبقے کا ووٹ ملے گا اور جیت حاصل ہوگی۔

اس اسمبلی حلقہ پر گزشتہ پانچ اسمبلی انتخابات میں لگاتار جے ڈی یو نے جیت حاصل کی ہے اور اس بار عوام میں نتیش حکومت اور جے ڈی یو لیڈروں سے کافی ناراضگی نظر آئی کیونکہ ترقی کے نام پر یہ حلقہ پوری طرح سے بچھڑا ا ہوا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نہ ہی اس حکومت نے لوگوں کو روزگار فراہم کرائے ہیں اور نہ ہی کسانوں کی کھیتوں کی سینچائی کا کوئی نظم کیا ہے اور لاک ڈاؤن نے تو لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن حکومت نے عوام کو راحت پہنچانے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details