اردو

urdu

ETV Bharat / state

باغی وزیر بالکل درست راستے پر ہیں:عبدالمنان

حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری کے جارحانہ رخ کی حمایت کی ہے

عبدالمنان
عبدالمنان

By

Published : Nov 17, 2020, 1:14 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس ان دنوں اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کی تمام تر کوششوں کے باوجود ناراض رہنما پٹری پر واپس آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

کانگریس بائیں محاذ اور بی جے پی نے حکمراں جماعت کے اندرونی انتشار کا فائدہ اٹھانے کی کوشش تیز کر دی ہے۔

کانگریس کے سنئیر رہنما عبدالمنان کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے باغی رہنما شھبندو ادھکاری بالکل صحیح راستے پر پیٹی۔

انہوں نے کہا ہے کہ شغبندو ادھکاری کے جارحانہ رخ کی حمایت کرنی چاہئے۔ انہوں نے پارٹی کے اندر جاری ڈیکٹیٹرشپ کے خلاف آواز بلند کی اس میں غلط کیا یے۔

مغربی بنگال کے حزب اختلاف کے رہنما عبدالمنان نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل کئی ارکان اسمبلی ترنمول کانگریس چھوڑ کر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھکاری کے درمیان اختلاف بالکل ہی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، لیکن گھر کی بات سڑکوں پر آ جاتی ہے تو لوگ ضرور بات کریں گے۔

عبدالمنان کے مطابق ترنمول کانگریس پارٹی ممتابنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشک بنرجی کے درمیان سمٹ کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی اور ابھیشک بنرجی کے علاوہ دوسرے رہنماوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیر شھبندو ادھکاری اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان عرصے سے اختلاف چل رہا ہے۔

وزیر شھبندو ادھکاری وزیراعلی ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے پرچم کے بغیر ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جلسے کو خطاب کرتے ہیں۔

قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details