اردو

urdu

ETV Bharat / state

مسلسل بارش سے شہر کی حالت خستہ - گیا میں بارش کے پانی کا جماو

ریاست بہار کے ضلع گیا میں  مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔

مسلسل بارش سے شہر کی حالت خستہ

By

Published : Sep 28, 2019, 9:34 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 7:40 AM IST

دراصل شہر کے کئی محلوں میں بارش کا پانی جما ہے۔ بارش و نالے کے پانی جما ہونے کی وجہ سے باشندوں کو پریشانیوں کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔

باشندوں کے درمیان اس بات کو لے کر فکر ہے کہ کہیں وبائی امراض نہ پھیل جائے۔کیونکہ کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر چار فٹ تک پانی جما ہے اور اس علاقے میں گاڑیوں کی بھی آمدورفت نہیں کے برابر ہے۔

ضلع کے کئی علاقوں جیسے درگاباڑی، قصاب ٹولہ، باری روڈ وغیرہ میں پانی جمع ہے۔گندگی کا ڈھیر بھی لگا ہوا ہے۔

مسلسل بارش سے شہر کی حالت خستہ

درگاباڑی اور قصاب ٹولہ میں صرافہ دکانوں سمیت کئی اسکول اور دکانیں بھی ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'کئی دنوں سے ان کی دکان میں ایک بھی گراہک نہیں پہنچا ہے، بارش ہونے کی وجہ سے نالے کا بھی پانی سڑک پر جم جاتا ہے، گندگی اور بدبو سے سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے۔'

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ 'نالے کی صفائی برائے نام ہوتی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں نالا تو ہے مگر اس پر تجاوزات کی وجہ سے نالا سے پانی نکلنا بند ہو گیا ہے۔

درگاباڑی محلے میں واقع دکاندار مظہر عالم نے بتایا کہ 'گندگی و پانی کے جماو کی وجہ سے بیماری پھیلنے کے بھی امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اگر وقت رہتے صفائی نہیں کی گئی تو زبردست طریقے سے بیماری پھیل سکتی ہے۔ اس محلے میں سالوں سے پانی جماو کا مسئلہ ہے ۔کئی بار انتظامیہ سے شکایت کی گئی ہے۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس معاملہ کو لے کر سڑک جام کرکے احتجاج بھی کیا گیا ہے۔ فوری کاروائی عمل میں آتی ہے مگر ہمیشہ کے لئے حل نہیں نکالا جا رہا ہے۔'

اسکول ٹیچر معروف کہتے ہیں کہ 'پانی جماو کی وجہ سے بچوں کو اسکول تک پہنچنے میں کافی پریشانی ہو رہی ہے۔کئی بار اسکول میں تعطیل کرنا پڑتا ہے۔

واضح ہو کہ گیا میں ہورہی مسلسل بارش سے کئی علاقوں میں بدترین صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ علاقوں میں پانی کے داخل ہونے سے زندگی مفلوج ہو گئی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 7:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details