ریاست بہار کے پٹنہ این ایم سی ایچ میں غیر موسمی بارش کی وجہ سے تالاب جیسا نظارہ بن گیا ہے۔
ہلکی بارش کے سبب ہی اسپتال کیمپس زیر آب ہو گیا ہے۔ آبی جماو کی وجہ سے اسپتال کے اندر زیر علاج مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مریضوں نے وارڈ کے اندر آبی جماو کا ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی کیا ہے۔
پٹنہ این ایم سی ایچ زیر آب، مریض پریشان اس معاملے کو لے کر اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نرمل کمار نے بتایا کہ' این ایم سی ایچ میں پچھلے کچھ سالوں سے آبی جماو کا مسئلہ ہے۔ اس بار اسپتال کے احاطے کے بیرونی حصے میں جماو کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک دیوار تعمیر کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'فی الحال پانی کی رسد پر قابو پانے کے لئے موٹر پمپ بنائے گئے ہیں۔'