میٹنگ میں ابھیشیک سنگھ نے عوامی شکایت کو حل کرنے کے متعلق ایکٹ کے تحت التوا میں پڑے معاملوں کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت پر عوام کی شکایت حل کرنے سے ضلع کی رینکنگ میں بہتری ہوتی ہے۔
ابھیشیک سنگھ نے کہا کہ اگر معاملات حل نہیں کیے جاتے ہیں تو متعلقہ شعبے کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
گیا میں گرمی کے موسم میں متعدد علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی ہے۔ ابھیشیک سنگھ نے پی ایچ ای ڈی کو ہدایت دی کہ ایسے علاقوں کو دورہ کریں جہاں پانی کی قلت ہے اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
اس سے علاوہ انہوں نے مانسون آنے سے پہلے اس کے پانی کو جمع کرنے کے مناسب انتظام پر روز دیا۔
ابھیشیک سنگھ نے ایلکٹریکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ شہری علاقوں میں ٹرانسفرمر خراب ہونے کی صورت میں اسے چار گھنٹے کے اندر بدلا جائے۔