گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں یتیم اور ضرورت مند طلبا و طالبات کی امداد کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس یتیم بچوں کو گرم ملبوسات اور اسٹیڈی میٹیریل فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کا انعقاد آمس بلاک کے بیدا گاؤں میں واقع گاندھی آزاد پبلک اسکول میں ہوا۔ اس موقع پر شوکت علی نے بتایا کہ کور متھو، بیدا، شیخ بیگھہ، پرانپور، نیما اور اکونا وغیرہ کے پچاس یتیم طلبا و طالبات کو کمبل اور اسٹڈی میٹیریل وغیرہ دیے گئے ہیں۔ Warm Clothes and Study Material given to Orphans During an event in Gaya Bihar
انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل انگلش سینٹر، کیریر مبارک امیتابھ بھاردواج ٹرسٹ اور ہوپ فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا انعقاد عمل میں لایا تھا۔ تقریب میں مہمان خصوصی آمس بی ڈی او ڈاکٹر آ تلیہ کمار آریہ، پرمکھ خان، سماجی کارکن عمران علی، مکھیا کشور مانجھی، ضلع پریشد نمائندہ ببلو کمار وغیرہ شامل ہوئے۔ سبھی مہمانوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ یتیم بچوں کی مدد کرنا بہت بڑا نیک کام ہے۔