واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے صوبے کے سبھی پنچایتوں کے سبھی وارڈ میں وارڈ سکریٹری منتخب کر رکھا ہے، جو وارڈ کی ترقی کے کام میں وارڈ ممبر کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
اس احتجاج میں شامل وارڈ سکریٹری رنجنا کماری نے کہا کہ، 'ان لوگوں سے نتیش کمار پچھلے چار سال سے بغیر تنخواہ کے کام کروا رہے ہیں۔ ان لوگوں کی تعلیم بند ہو گئی ان کے پاس بھی بال بچے ہیں، کب تک مفت میں کام کریں گے۔