اردو

urdu

ETV Bharat / state

By Election In Gaya گیا میں میونسپل وارڈ کے ضمنی انتخاب میں اقلیتی فلاح کے وزیر نے کی تشہیر - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں محکمۂ اقلیتی فلاح کے ریاستی وزیر بھی کود پڑے ہیں. یہاں گیا کے وارڈ نمبر 26 نیو کریم گنج میں ایک امیدوار کی حمایت میں انہوں نے دورہ کیا حالانکہ اب ان کے دورہ پر سوال بھی کھڑے ہورہے ہیں۔

By Election In Gaya
By Election In Gaya

By

Published : Jun 6, 2023, 3:37 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ اس میں ایک وارڈ نیو کریم گنج 26 سب سے زیادہ سرخیوں میں ہے۔ یہاں سابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کے علاوہ بہار کیڈر کے ایک آئی اے ایس افسر کے بھائی آصف احسن، ایک سینئر لیڈر اسد پرویز عرف کمانڈر اور ایک اور امیدوار ریاض احمد ہیں۔ یہ وارڈ مسلم اکثریتی وارڈ ہے۔ یہاں 7500 ووٹر ہیں۔ جس میں 7300 مسلم ووٹرز ہیں۔ اس وارڈ میں چار امیدواروں میں ایک ہندو امیدوار موہن شریواستو ہیں۔ موہن شریواستو کی حمایت اور دعوت پر محکمۂ اقلیتی فلاح کے ریاستی وزیر زماں خان پہنچے تھے۔

گیا میں وارڈ کے ضمنی انتخاب میں اقلیتی فلاح کے وزیر نے کی تشہیر

یہ بھی پڑھیں:

یہاں وارڈ میں واقع قبرستان کمیونٹی ہال میں انہوں نے میٹنگ کی جس میں موہن شریواستو کے علاوہ سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد جن کے استعفی پر وارڈ میں الیکشن ہورہا ہے۔ وہ اور ان کے حامیوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ وزیر کی آمد پر اب سوال اٹھنے لگے ہیں کہ انہیں وارڈ کی تشہیری مہم میں شرکت نہیں کرنا چاہیے۔ بغیر الیکشن کمیشن کی اجازت کے وارڈ میں تشہیر کرنا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ یہاں کوئی پارٹی سطح کا انتخاب نہیں ہے اور نہ ہی یہاں این ڈی اے بنام عظیم اتحاد کے امیدوار مدمقابل ہیں۔ ایسی صورت میں انہیں تشہیر کے لیے نہیں آنا چاہیے۔

ایک امیدوار اسد پرویز عرف کمانڈر نے کہا کہ وزیر موصوف نے تشہیر کرکے عام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا ہے یہ ضابطۂ اخلاق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ وارڈ نمبر 26 میں چار امیدوار ہیں اور چاروں میں کسی کا تعلق بی جے پی یا اس کی حمایتی پارٹی سے نہیں ہے۔ واضح ہو کہ گیا میں نو جون کو دو وارڈوں کے ضمنی انتخاب ہونے ہیں۔ وارڈ 26 سابق ڈپٹی میئر کے لیے ان کے دوست ابرار احمد نے استعفی پیش کیا تھا۔ موہن شریواستو گزشتہ انتخاب میں اپنے وارڈ گیارہ سے ہار گئے تھے۔ اب وہ یہاں سے قسمت آزما رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details