اردو

urdu

ETV Bharat / state

Waqf Board Conference: جن لوگوں نے اپنی جائیداد وقف کی انہوں نے سماج کے لئے بڑی قربانی دی ہے، وزیر تعلیم - بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ پٹنہ

پٹنہ میں وقف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بہار وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے کہا کہ وقف کانفرنس کافی اہمیت کی حامل ہے۔ وقف بورڈ کی جانب سے اوقاف کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ جن اضلاع میں وقف کی زمینوں پر غیر قانونی قبضہ ہے، وہاں کے ذمہ داران ہمیں اس سے آگاہ کریں، ہم ان اراضی کو آزاد کروا کر قوم کے حوالے کریں گے، ہماری کوشش ہے بہار وقف بورڈ دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثال بن جائے۔'Waqf Conference held in Patna

جن لوگوں نے اپنی جائداد وقف کی انہوں نے سماج کے لئے بڑی قربانیاں پیش کی، وزیر تعلیم
جن لوگوں نے اپنی جائداد وقف کی انہوں نے سماج کے لئے بڑی قربانیاں پیش کی، وزیر تعلیم

By

Published : Jul 5, 2022, 3:43 PM IST

پٹنہ:بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ پٹنہ اور سینٹرل وقف کونسل نئی دہلی کے اشتراک سے اشوک راج پتھ پر واقع انجمن اسلامیہ ہال میں وقف املاک، تحفظ، فروغ اور بازیابی کے موضوع پر وقف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ریاست کے وزیر تعلیم وجے کمار چودھری، اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر زماں خان، ریاست کے چیف سکریٹری عامر سبحانی، محکمہ اقلیتی فلاح کی پرنسپل ڈاکٹر سفینہ اے این، بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ سمیت بہار کے تمام اضلاع کے ضلع اوقاف کے متولی اور سکریٹری شامل ہوئے۔

جن لوگوں نے اپنی جائداد وقف کی انہوں نے سماج کے لئے بڑی قربانیاں پیش کی، وزیر تعلیم

وزیر تعلیم وجے کمار چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی جائیداد وقف کی انہوں نے سماج کے لیے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔ سماج کو ان کی قربانی کی قدر کرنی چاہیے۔ مذہب اسلام میں جتنا زور تعلیم پر دیا گیا ہے۔ شاید ہی کسی دوسرے مذاہب میں تعلیم پر اتنی توجہ دی ہو۔

انہوں نے کہا کہ سماج تعلیم کے شعبے میں پسماندگی کے اگر شکار ہیں، تو پورے سماج کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقف جائیداد کا زیادہ سے زیادہ استعمال سماج کی تعلیمی ترقی کے لیے کیا جانا چاہیے۔ وزیر اقلیتی فلاح و بہبود زماں خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقف بورڈ کے توسط سے بڑے پیمانے پر فلاحی کام کیے جا رہے ہیں۔ اتنی عالی شان انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیر کرائی گئی، مختلف اضلاع میں کثیر المقاصد عمارت کی تعمیر کرائی جا رہی ہیں، یہ سب نتیش کمار کی خصوصی توجہ کا ثمرہ ہے۔'

بہار وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ نے کہا کہ وقف کانفرنس کافی اہمیت کا حامل ہے، وقف بورڈ کی جانب سے اوقاف کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہے۔ جن اضلاع میں وقف کی زمین پر ناجائز قبضہ ہے، وہاں کے ذمہ داران ہمیں اس سے آگاہ کریں، ہم ان اراضی کو آزاد کرا کر قوم کے حوالے کریں گے، ہماری کوشش ہے بہار وقف بورڈ دوسری ریاستوں کے لیے ایک مثال بن جائے۔


یہ بھی پڑھیں: 'وقف املاک کے تحفظ اور سروے میں مقامی افراد کی دلچسپی ضروری'

ABOUT THE AUTHOR

...view details