اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی چمپارن: تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری

بہار کے مغربی چمپارن میں 6 اسمبلی حلقہ میں 17 لاکھ 23 ہزار ووٹرز آج اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ کووڈ 19 کے پیش نظر تمام بوتھوں پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔

By

Published : Nov 7, 2020, 12:02 PM IST

تیسرے مرحلے کےلیے ووٹنگ شروع
تیسرے مرحلے کےلیے ووٹنگ شروع

بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے آخری مرحلے کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے۔ تیسرے یعنی آخری مرحلے میں آج صبح سے ہی ووٹرز لمبی قطار لگا کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔ پولنگ مراکز پر کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے لوگوں کو ووٹنگ کے لیے بھیجا جارہا ہے۔

تیسرے مرحلے کےلیے ووٹنگ شروع

ووٹنگ شروع

آخری مرحلے لیے آج صبح 7 بجے سے ہی ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ تمام بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطار نظر آرہی ہے۔ مغربی چمپارن میں اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ لوک سبھا کی ایک سیٹ کے لیے ضمنی انتخاب ہو رہا ہے، اس لیے لوگوں کو دو بار ووٹ کرنا پڑ رہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے لیے سفید پرچی اور اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹ دینے کے لیے لال پرچی دی جا رہی ہے۔ بگہا میں 447 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

کووڈ گائیڈ لائن پر سختی کے ساتھ ہو رہا ہے عمل

تمام پولنگ مراکز میں کورونا گائیڈ لائن پر مکمل طور پر عمل کروایا جارہا ہے۔ بغیر ماسک پہنے ووٹنگ کرنے پر پابندی ہے۔ ساتھ ہی سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جارہا ہے اور تمام ووٹرز کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ انتظامیہ تمام ووٹرز کو گلووز بھی مہیا کروائے جارہے ہیں۔

نکسل متاثرہ علاقوں میں شام 4 بجے تک ہی ہوگی ووٹنگ

ضلع کے والمیکی نگر اور رام نگر اسمبلی حلقے میں متعدد علاقے ایسے ہیں جو نکسل متاثرہ ہیں، ایسے میں ان علاقوں میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہی ووٹنگ ہوگی۔ ووٹرز جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، بگہا میں ایک سخی آئیڈیل پولنگ مرکز بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں صرف خواتین ووٹ دے سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ تین آئیڈیل بوتھز قائم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details