اردو

urdu

ETV Bharat / state

Panchayat Election In Gaya: گیا میں پنچایت انتخابات کے آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

گیا میں نکسل متاثر بلاکس بارہ چٹی اور موہن پور میں آج پنچایت انتخابات Bihar Panchayat Election 2021 کے آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری، مسلم اکثریت والے بوتھس پر مردوں کی بنسبت خواتین کی بھیڑ زیادہ ہے۔

Panchayat Election In gaya
Panchayat Election In gaya

By

Published : Dec 8, 2021, 1:12 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں آج پنچایت انتخابات Bihar Panchayat Election 2021 کے دسویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، نکسل متاثر علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں سیکورٹی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی کی گئی ہے۔

ویڈیو
اطلات کے مطابق گیا کے بارہ چٹی اور موہن پور بلاکس میں آج آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ Bihar Panchayat Election 2021 ہورہی ہے، یہ دونوں بلاکس نکسل متاثر ہیں اس کے باوجود ووٹنگ کے لیے صبح سے ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہے، خاص طور پر مسلم اکثریت والے بوتھس پر مردوں کی بنسبت خواتین کی بھیڑ زیادہ ہے۔

بارہ چٹی بلاک میں ضلع پریشد کی دو سیٹ 45 اور 46 ہے جہاں ایک سیٹ پر مسلم امیدوار کی جیت ضلع پریشد کے رکن کے طور پر اکثر ہوتی رہی ہے موجودہ ضلع پریشد کے رکن عمیر احمد خان ہیں جو اس مرتبہ بھی اپنی قسمت آزما رہے ہیں

بارہ چٹی بلاک کے بھدیہ گاؤں کے اردو مڈل اسکول بوتھ پر ووٹ دینے کے لیے پہنچی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اچھے امیدوار انتخاب کے لیے اپنی حصے کی ذمہ داری بخوبی انجام دیں گی اس نے کہا کہ یہاں ضلع پریشد کی سیٹ پر سابق رکن پر ہی لوگوں کا اعتماد بحال ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ ضلع گیا Panchayat Election In gaya کے دو بلاکس بارہ چٹی اور مومن پور میں 30 پنچایتوں میں ڈھائی لاکھ ووٹر 433 پولنگ بوتھ پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے ان بوتھس میں مکھیا، ضلع پریشد پنچایت سمیتی ،پنچ سرپنچ اور وارڈ ممبر کے عہدوں کے لیے 919 سیٹوں کے لیے 3359 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details