آج ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع کلکٹر پرشانت کمار اور ایس پی ہردے کانت نے پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو بتایا کہ 'ضلع کی سبھی چھ نشستوں پر ووٹنگ ہونی ہے، اس بار اسمبلی انتخابات میں تمام چھ نشستوں پر کل 80 امیدوار میدان میں ہیں، ووٹنگ کے لئے ضلع میں کل 2732 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ پورے ضلع میں کل 6 ماڈل پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ارریہ اور فاربس گنج اسمبلی حلقہ میں پانچ پانچ اور چار اسمبلی حلقوں میں تین تین خواتین پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں، ووٹنگ بدعنوانی سے پاک ہو اس کے لئے ہر اسمبلی حلقہ میں کنٹرول روم شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے کہا کہ 'اس انتخاب میں 710 مقامات پر 1410 کریٹکل پولنگ مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے، سبھی کریٹکل مراکز پر پیرا ملٹری فورس تعینات کئے گئے ہیں، ان میں 80 پولنگ مراکز ویب کاسٹنگ اور 210 پولنگ مراکز پر ویڈیو ریکارڈنگ کا نظم کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں 150 مائکرو آبزرور بحال کئے گئے ہیں۔'