ریاست بہار کے ضلع دربھگنہ میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے۔ آج ضلع کے دو بلاک صدر اور حیا گھاٹ بلاک میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے سے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ صدر بلاک کے کل 22 پنچایت اور حیا گھاٹ بلاک کےکل 12 پنچایتوں کے لیے ووٹنگ ہورہی ہے۔
صدر بلاک کے دلارپور پنچایت کے ووٹنگ مراکز پر خاتون ووٹروں کی اچھی تعداد نظر آئی۔ اس پنچایت میں آٹھ امیدوار مکھیا عہدے اور آٹھ امیدوار سرپنچ کے عہدے کے لیے قسمت آزما رہے ہیں۔ وہیں اسی پنچایت سے منسلک ضلع پریشد حلقہ نمبر 4/2 سے کل 14 ضلع پریشد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس پنچایت میں تقریبا 9 ہزار ووٹر ہیں، جس میں مسلم ووٹروں کی تعداد اچھی خاصی ہے۔