گیا:ریاست بہار کے 31 بلدیہ میں آج جمعہ کو صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے حق رائے دہی کا استعمال بہتر طریقے سے ہو اور فرضی ووٹنگ کو روکا جائے اس کو لے کر الیکشن کمیشن نے سبھی ضلعوں کو ہدایت دی ہے۔ گیا میونسپل کارپوریشن کے 53 وارڈوں میں دو وارڈ میں ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے وارڈ 26 میں سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
وارڈ 26نیو کریم گنج میں کل 8 ووٹنگ مرکز بنایا گیا ہے جہاں پر مجسٹریٹ اور پولیس افسر کے ساتھ بڑی تعداد میں مرد و خواتین پولیس جوانوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔ یہاں اس وارڈ کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ اس وجہ سے سبھی بڑے افسران پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔
حالانکہ صبح سات بجے سے بارہ بجے تک کی ووٹنگ کے دوران کسی طرح کے ہنگامہ جھگڑا یا دوسرے معاملے پیش نہیں آئے ہیں ڈی ڈی سی گیا ونود دوہان نے کہاکہ ضرورت سے زیادہ سیکورٹی کا انتظام ہے پولیس اور انتظامیہ کی مستعدی کی وجہ سے ووٹنگ پرامن ماحول میں ہورہی ہے فرضی ووٹنگ کو روکنا اور امن وقانون کی صورتحال برقرار رکھنا اور بدعنوانی فرضی ووٹنگ کوروکنے اور آزادانہ و منصفانہ ووٹنگ کرانا ہمارا مقصد ہے۔