اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: 5 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری - مجموعی طور پر 271 بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

بہار کی 5 اسمبلی اور ایک لوک سبھا نشستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان آج صبح سات بجے سے ووٹنگ جاری ہے۔ پولنگ بوتھوں پر رائے دہندگان کی صبح سے ہی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

اسمبلی کی 5 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع

By

Published : Oct 21, 2019, 10:15 AM IST


اطلاع کے مطابق اس ضمنی انتخابات میں سمستی پور پارلیمانی حلقہ کے ساتھ ہی ضلع کشن گنج ، سہرسہ ضلع کے سمري بختیار پور، ضلع سیوان کے دروندا، ضلع بھاگلپور کے ناتھ نگر اور ضلع بانکا کے بے لہر اسمبلی سیٹوں کے لئے صبح سات بجے سے پولنگ جاری ہے ، جو شام پانچ بجے تک چلے گی ۔

اسمبلی کی 5 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع

وہیں 5 اسمبلی حلقے میں کشن گنج سیٹ سب سے اہم مانا جا رہا ہے، جہاں سے 8 امیدوار میدان میں ہیں یہاں کل 2لاکھ 84 ہزار 335 رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جن کے لئے مجموعی طور پر 271 بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

اسمبلی کی 5 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع

واضح رہے کہ کانگریس نے کشن گنج سے ڈاکٹر جاوید کی والدہ سعیدہ بانو کو امیدوار بنایا ہے جبکہ بی جے پی نے این ڈی اے سے سویٹی سنگھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،وہیں آئی ایم آئی ایم نے اس دنگل میں قمرالہدیٰ کو لاکر کانگریس کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسمبلی کی 5 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع

بےلہر سیٹ سے جے ڈی یو نے لال دھاری یادو کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ سابق ایم ایل اے رام دیو یادو آر جے ڈی سے میدان میں ہیں ۔

سمری بختیار پور اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یو نے سابق ایم ایل اے ارون یادو کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ ان کے خلا ف میں آر جے ڈی نے ظفر عالم کو ٹکٹ دیا ہے ۔

اسمبلی کی 5 نشستوں کے لئے ووٹنگ شروع

ناتھ نگر اسمبلی سیٹ پر جے ڈی یو سے لکشمی کانت منڈل کو ٹکٹ دیا ہے جس کے خلاف میں آر جے ڈی نے رابعہ خاتون کو میدان میں اتارا ہے۔ جس سے ناراض، عظیم اتحاد میں شامل جتن رام مانجھی نے اجے رائے کو میدان میں اتار کر آر جے ڈی کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

درونڈہ اسمبلی سیٹ سے جے ڈی یو نے رکن پارلیمان کویتا سنگھ کے شوہر اجے سنگھ کو میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ اتحاد کے جانب سے آر جے ڈی نے امیش سنگھ کو ٹکٹ دیا ہے تو وہیں بی جے پی کے ضلعی نائب صدر رنجیت سنگھ نے دروندہ سیٹ سے آزاد تال ٹھوک کر جے ڈی یو کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details