گیا: چیف الیکشن آفیسر بہار کی صدارت میں گذشتہ روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں ضلع الیکشن کم ڈی ایم گیا کو الیکشن افسر نے بتایا گیا کہ 9 جون کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران فیس ٹیگ ایپ لانچ کیا جا رہا ہے، جس میں ہر ووٹر کی تصویر لی جائے گی۔ اس تصویر کو ووٹر لسٹ کے ساتھ ملایا جائے گا۔ یہ انتظام بہار کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پہلی بار کیا جا رہا ہے، اس سے ووٹنگ زیادہ منصفانہ ہوگی۔
اس فیس ٹیگ ایپ کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی ووٹر ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو ایک الرٹ آنا شروع ہو جائے گا، جس کی وجہ سے وہ براہ راست اور فورا پکڑا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعے فرضی ووٹنگ کرنے والے ووٹرز کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرک الیکشن افسر تیاگ راجن نے بتایا کہ گیا کے دو وارڈوں میں انتخاب ہونا ہے جس میں ایک وارڈ نمبر 15 مرار پور اور دوسرا وارڈ 26 نیو کریم گنج ہے۔