بھاگلپور شہر اسمبلی حلقہ پر لگاتار 20 سال تک بی جے پی کا قبضہ رہا۔ اس کے بعد گزشتہ دو انتخابات میں کانگریس کے اجیت شرما جیت حاصل کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی کانگریس نے اجیت شرما پر ہی بھروسہ جتایا ہے، لیکن تقریباً 30 فیصد مسلمان ووٹرز ہیں۔
یہاں سے گرانڈ ڈیموکریٹک سیکولر فرنٹ کی جانب سے آر ایل ایس پی نے سید علی شاہ سجاد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ کانگریس کے سابق ضلع صدر رہ چکے ہیں سید علی شاہ سجاد۔
اسدالدین اویسی نے انہیں کی حمایت میں جمعہ کو ریلی کی، جس میں بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔