اردو

urdu

Viral Video Of Man Beaten in Darbhanga چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

By

Published : Aug 26, 2022, 6:03 PM IST

دربھنگہ میں چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ متاثر شخص دربھنگہ ضلع کے کیوٹی تھانہ علاقہ کے راجورا گاؤں کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔Viral Video Of Man Beating in Darbhanga

Viral Video Of Man Beating in Darbhanga
چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

دربھنگہ:بہار کے دربھنگہ میں ایک شخص پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے کچھ لوگوں نے اس کے ہاتھ پاؤں باندھ اس کی پٹائی کی۔ متاثر شخص دربھنگہ ضلع کے کیوٹی تھانہ علاقہ کے راجورا گاؤں کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ اس کا نام رام پرکاش پاسوان ہے۔ رام پرکاش پاسوان کو تشویشناک حالت میں ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ 16 اگست کو مدھوبنی ضلع کے راہیکا تھانہ علاقے کے ہجرا گاؤں میں پیش آیا۔Viral Video Of Man Beating in Darbhanga

چوری کے الزام میں ایک شخص کی پٹائی کا ویڈیو وائرل

وہیں رام پرکاش کی پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ملزمان نے یہ ویڈیو وائرل کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب رام پرکاش رات کو اپنی خالہ کے گاؤں سے گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ معاملہ اس وقت میڈیا کے سامنے آیا جب بجرنگ دل کے کارکنان متاثر شخص کے گاؤں پہنچے اور صورتحال کی جانکاری لی۔ اس کے بعد دربھنگہ پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ زخمی کا بیان ریکارڈ کر کے مدھوبنی کے راہیکا تھانے بھیج دیا گیا ہے۔Viral Video Of Man Beating in Darbhanga

یہ بھی پڑھیں: Muslim Man Assaulted: میرٹھ میں نام پوچھ کر مسلم نوجوان پر قاتلانہ حملہ، ایک شرپسند گرفتار

وہیں اس معاملے پر دربھنگہ صدر کے ایس ڈی پی او کرشنا نندن کمار نے کہا ہے کہ زخمی شخص کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ یہ کہیں سے بھی جائز نہیں ہے کہ لوگ کسی پر الزام لگا کر قانون کو اپنے ہاتھ میں لیں اور خود سزا دیں۔ دربھنگہ پولس نے ریکارڈ شدہ بیان کو مدھوبنی ضلع کے راہیکا تھانے میں بھیج دیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔Viral Video Of Man Beating in Darbhanga

ABOUT THE AUTHOR

...view details