ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں کورونا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ حکومت نے اس پر قابو پانے کے لئے دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔
کورونا: پٹنہ کے سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بتایا جا رہا ہے کہ 'شہر کی سبزی منڈی میں ملنے والی رعایت کا لوگ غلط استعمال کر رہے ہیں۔ لوگ سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے نظر آ رہے ہیں۔'
کورونا: پٹنہ کے سبزی منڈی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی دارالحکومت پٹنہ کے پھلواری شریف کے پیٹھیا بازار واقع سبزی منڈی میں عام دنوں کی طرح لگنے والی بھیڑ آنے والے دنوں میں مصیبت کا سبب بن سکتی ہے۔ لوگ بے پرواہ نظر آ رہے ہیں۔ یہاں آنے والے خریدار لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھ رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'لاک ڈاؤن کا کچھ بھی اثر نہیں ہے۔ سبزی منڈی میں لوگوں کی بھیڑ ہے۔ سڑک پر گاڑیوں کی بھی بہتات ہے۔ لوگ سماجی دوری کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔'
واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کو دیکھتے ہوئے دابارہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ وہیں ضروری سامانوں کی خریداری کے لئے دو مرحلے میں مہلت دی گئی ہے۔ صبح 6 سے 10 بجے تک اور شام 4 سے 7 بجے تک سبزی، گوشت اور مچھلی کی دکانوں کو کھولنے کی رعایت دی گئی ہے جس کا لوگ ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔'