اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: ویجیندر قتل معاملہ کا انکشاف - بہار نیوز

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں 28 مارچ کو موہنیاں پولیس نے جس کی لاش برآمد کی تھی وہ خود ایک جرائم پیشہ نکلا۔

ویجیندر قتل معاملہ کا انکشاف
ویجیندر قتل معاملہ کا انکشاف

By

Published : Apr 5, 2020, 11:39 AM IST

کیمور پولیس نے گزشتہ 28 مارچ کو موہنیاں میں زیر تعمیر مکان سے برآمد وجیندر قتل معاملے کا انکشاف کیا ہے ساتھ ہی قتل میں شامل ایک جرائم پیشہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

معاملہ میں دو اور شامل جرائم پیشہ کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔

اس سے متعلق ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کی 28مارچ کو انواری موضع کے پاس زیر تعمیر مکان سے موہنیاں پولیس نے ایک لاش کو برآمد کیا تھا۔ جس کی پہچان اسکے پاکیٹ سے ملے آدھار کارڈ سے کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جس ویجیندر نام کے 25 سال کے لڑکے کی لاش برآمد کی گئی تھی وہ خود ایک شاطر جرائم پیشہ نکلا۔

انہو ں نے بتایا کی تکنیکی جانچ کے بناء پر پولیس اصل مجرم تک پہونچی۔ جس میں تین لوگ کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی۔

ایس پی نے بتایا کی مقتول ویجیندر موہنیاں کے ہی ڈڑواں کا باشندہ تھا۔ جو قبل میں ایک شخص کو شراب معاملہ میں گرفتاری کے لئے پولس کی مخبری کی تھی۔ جس کے بعد سے تین جرائم پیشوں نے ایک سازش تحت زیر تعمیر مکان میں جان سے مار دیا تھا۔

پولس نے اس معاملہ میں موہنیاں کے ہی سوہن چودھری کو گرفتار کیا گیا۔ جس سے ساری بات سامنے آئی، لیکن اس معاملہ میں اہم سازش کرنے والا رام پرویش چوبے موضع سوتواں تھانہ کڑھنی فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details