ریاست بہار کے ضلع گیا میں چھپرا کے جیل سپرنٹنڈنٹ راما دھر سنگھ کے ٹھکانوں پر ویجیلنس ٹیم کی طرف سے Vigilance Raids Chapra Jail Superintendent’s house چھاپہ مارا گیا ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سرکاری رہائش گاہ سمیت پٹنہ میں ان کے فلیٹ اور گیا میں واقع ان کے آبائی گھر پر چھاپے ماری جاری ہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ پر الزام ہے کہ ان کے پاس 1.21 کروڑ روپئے سے زائد اثاثے ہیں، جو کسی بھی سرکاری ملازم کی آمدنی سے زیادہ ہے۔
گیا کے رہنے والے جیل سپرنٹنڈنٹ رامادھر سنگھ Chapra’s Jail Superintendent Ramadhar Singh House Raided پر اپنی آمدنی سے 1.21 کروڑ روپے سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ چھپرا کے جیل سپرنٹنڈنٹ رامادھر سنگھ سرکاری ملازمت کے دوران کروڑ پتی بنے ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے بدعنوانی کی ہے۔ سرویلنس انویسٹی گیشن بیورو کی ٹیم کو رامادھر سنگھ کے خلاف پختہ ثبوت ملنے کے بعد ان کے خلاف گزشتہ روز یعنی جمعرات کو ہی پٹنہ میں غیر متناسب اثاثے رکھنےکا مقدمہ Disproportionate Assets Case Against Chapra Jail Superintendent درج کیا گیا تھا۔