ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع نیلی گاوں میں رواں برس اکتوبر ماہ میں آرکسٹرا پروگرام کے دوران ایک کمسن بچہ پریم راج کا قتل ہواتھا ۔ قتل کے دوماہ بعد اسی آرکسٹرا پروگرام کے دوران بدمعاش کے ذریعے اسلحہ لہراتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔
پریم راج کے قتل سے قبل بدمعاشوں نے مار پیٹ کی ہے جو وائرل وڈیو میں مناظر قید ہیں۔
ایک بدمعاش اسٹیج پر اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے بھی نظر آرہا ہے۔
مذید پڑھیں: انصاف کے لیے در در کی ٹھوکرکھانے پر مجبور
پولیس اس معاملے میں تحقیقات کرکے کاروائی کرنے کا دعوی کررہی ہے تاہم پریم راج کے خاندان کے افراد پولیس کی یقین دہانی سے مطمئن نہیں ہیں۔
پریم راج کے بھائی راج کمار کا کہنا ہے کہ وہ صرف پولیس سے انصاف چاہتے ہیں۔ان کے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری ہو اس کے لئے اس نے خود آرکسٹرا پروگرام کی تصاویر اور ویڈیو پولیس کودستیاب کرائی ہے۔
راج کمار نے کہا کہ پولیس اس کے لیے موثر اقدامات کرے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات عوامی پروگراموں پیش نہیں آئے۔