اردو

urdu

ETV Bharat / state

Vice-Chancellor of MMHAPU Resigns: مولانا مظہر الحق یونیورسٹی کے وی سی کا استعفیٰ - Vice chancellor of MMHAPU Prof. Mohd Quddus

پروفیسر قدوس وائس چانسلر بننے کے بعد ہی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر و موجودہ وائس چانسلر للت نارائن متھلا یونیورسٹی پروفیسر ایس پی سنگھ پر کاپیوں کی خریداری اور دیگر امور میں بڑے پیمانے پر مالی بدنظمی و بد عنوانی کا سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چانسلر، گورنر اور ریاستی حکومت سے جانچ کی گزارش کی تھی۔ الزامات عائد ہونے کے بعد پروفیسر قدوس پر چہار جانب سے دباؤ پڑ رہا تھا جس سے پریشان ہو کر انہوں نے استعفیٰ MMHAPU VC Resigns دے دیا۔

وائس چانسلر
وائس چانسلر

By

Published : Dec 18, 2021, 12:16 PM IST

مولانا مظہر الحق عربی فارسی یونیورسٹی پٹنہ کے وائس چانسلر پروفیسر محمد قدوس Vice-chancellor of MMHAPU Prof. Mohd Quddus نے آج اچانک اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ استعفیٰ کی خبر سے ریاست کے تعلیمی اور سیاسی حلقوں میں زبردست ہلچل مچ گئی ہے۔ پروفیسر قدوس نے حال ہی میں وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی یونیورسٹی کی بہتر تعلیم اور بہتر نظم و نسق کے تئیں پروفیسر قدوس نے کئی اقدام اٹھائے۔ ساتھ ہی یونیورسٹی کی بہتر عمارت و کئی اہم پراجیکٹ دیکھ رہے تھے

پروفیسر قدوس وائس چانسلر بننے کے بعد ہی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر و موجودہ وائس چانسلر للت نارائن متھلا یونیورسٹی پروفیسر ایس پی سنگھ پر کاپیوں کی خریداری اور دیگر امور میں بڑے پیمانے پر مالی بدنظمی و بد عنوانی کا سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے چانسلر، گورنر اور ریاستی حکومت سے جانچ کی گزارش کی تھی، الزامات عائد ہونے کے بعد پروفیسر قدوس پر مسلسل چہار طرفہ ذہنی دباؤ پڑ رہا تھا جس سے پریشان ہو کر انہوں نے استعفیٰ MMHAPU VC Resigns دے دیا۔

مذکورہ معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے گورنر سے جانچ سے گزارش کی تھی۔ اس سلسلے میں پروفیسر قدوس نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وی سی بننے کے بعد مالی بدنظمی پر انہوں نے سختی سے روک لگائی جس کے سبب اکزامیشن کنٹرولر،رجسٹرار اور اسسٹنٹ رجسٹرار نے عدم تعاون کا اختیار کیا۔

مزید پڑھیں:بہار: وزیر تعلیم کا استعفی

واضح رہے کہ متھلا یونیورسٹی کے موجودہ وی سی پروفیسر ایس پی سنگھ نے پروفیسر قدوس پر 5 کروڑ 10 لاکھ روپے کی ہتک عزتی کا نوٹس بھیجا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details