مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ویر ساورکر گورو یاترا بی جے پی کی جانب سے بڑے دھوم دھام سے نکالی گئی۔ یہ ياترا ویر ساورکر چوک سمرتھ نگر سے شام سات بجے نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی اور شندے شیوسینا کے کارکن موجود تھے۔ اس ریلی میں مملکتی وزیر برائے مالیات ڈاکٹر بھاگوت کاراڈ ، کیبنٹ وزیرِ اتول ساوے ، ایم ایل اے سنجے شرسات پردیپ جیسوال کہ علاوہ کئی سارے لیڈر ان موجود تھے۔
ویرساورکر گورو یاترا شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوئے شاہ گنج کے سنستھان گنپتی پر ختم ہوئی۔ اس ریلی میں خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ ان خواتین کے سروں پر زعفرانی پگڑی اور ہاتھوں میں ویرساورکر کے پوسٹر موجود تھے اور گاڑیوں پر بیٹھ کر ریلی میں شامل خواتین ویر ساورکر کی حمایت میں نعرے بھی لگا رہی تھیں۔
اس ریلی میں بھی صرف ویر ساورکر کے نام پر سیاست کرتے ہوئے سیاستدان دیکھے گئے۔ ویر ساورکر کے مجسمے اور ویر ساورکر بن کر بیٹھے شخص کے پاس ایک بی جے پی لیڈر یا کارکن موجود تھا یہ اکیلے ہی گاڑی پر بیٹھ کر آگے بڑھ رہے تھے۔