اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں ووٹنگ کے دوران ویکسینیشن - ویکسینیشن کی مہم کی تشہیر

گیا میں ووٹنگ کے دوران کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسینیشن مہم بھی چلائی گئی ہے، ہر بوتھ پر ویکسینیشن کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے انہیں ویکسین لگایا جاسکے۔

گیا میں ووٹنگ کے دوران ویکسینیشن
گیا میں ووٹنگ کے دوران ویکسینیشن

By

Published : Sep 30, 2021, 2:16 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں پنچایت انتخابات کے تحت دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے، اس دوران کورونا پروٹوکول پر عمل تو نہیں کیا گیا، تاہم ہر بوتھ پر ویکسینیشن مہم چلائی گئی۔

گیا ٹکاری کے پنچان پور بازار میں واقع اردو مڈل اسکول میں ووٹنگ کے لیے دو بوتھ بنائے گئے تھے جہاں پر ووٹروں نے حق رائے دہی کا جم کر استعمال کیا، یہاں صبح سے ہی ووٹرز قطار میں تھے جسکا فائدہ نہ صرف امیدواروں کے حق میں ہوا بلکہ اس کا فائدہ ویکسینیشن ٹیم کو بھی ہوا۔

ویڈیو

اس بوتھ پر جہاں ہر روز بیس سے پچیس افراد ہی ویکسینیشن کرواتے تھے وہیں آج ایک سو سے زائد لوگوں نے ویکسینیشن کروایا۔

مزید پڑھیں:


اس ضمن میں این ایم پریم لتا نے بتایا کہ ووٹنگ کے دوران ویکسینیشن سینٹر بننے سے کئی فائدے ہوئے ہیں پہلے تو یہ کہ ویسے لوگ جو کسی بناء پر ویکسینیشن نہیں کرایا تھا انہوں نے یہاں آنے کے بعد ویکسین لی دوسری اہم بات یہ ہے کہ ویکسینیشن کی مہم کی تشہیر بھی ہوئی ہے ووٹرز کو ویکسین کی اہمیت اور اس کے فوائد سے متعلق بھی جانکاری دی گئی ہے۔

بائٹ سشی سنگھ اسٹاف میڈیکل ٹیم
بائٹ کماری پریم لتا این ایم
رپورٹ سرتاج احمد گیا بہار

ABOUT THE AUTHOR

...view details