ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے کی حمایت میں چودہ جنوری بروز منگل کو اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ دورہ پر آئے گے جہاں وہ گاندھی میدان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
یوگی کے پروگرام کو لیکر بی جے پی نے تیاریاں مکمل کرنے کادعوی کیا ہے۔ ریاستی وزیر و مقامی ایم ایل اے پریم کمار نے پیر کو تشہیری مہم چلائی اور لوگوں سے یوگی کے جلسہ میں شریک ہونے کی اپیل کی۔
ادھر پیر کو پریم کمارنے شہر کے مختلف علاقوں میں پہنچ کر عوام کو جلسہ میں شریک ہونے کی دعوت دی اور حزب اختلاف کی پارٹیوں پر نشانہ سادھا۔انہوں نے کہا سی اے اے کسی کی شہریت نہیں چھینتا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن عوام کو گمراہ کررہی ہے۔
ادھر یوگی کے جلسہ عام کو لیکر گاندھی میدان میں اسٹیج بنکر تیار ہوچکا ہے۔ گاندھی میدان میں سخت حفاظتی بندوبست کیے گیے ہیں۔