اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urs Mubarak of Hazrat Fayaz Manpur: گیا میں حضرت فیاض علیہ الرحمہ کے عرس کا انعقاد - Urs held in Gaya

گیا میں واقع خانقاہ قادریہ مانپور میں حضرت فیاض علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کا آج منعقد ہوا، اس موقع پر خانقاہ میں متعدد تقریبات اور جلسہ سیرت النبی کا اہتمام کیا گیا۔ Urs Mubarak of Hazrat Fayaz manpur held in Gaya

گیا میں حضرت فیاض علیہ الرحمہ کے عرس کا انعقاد
گیا میں حضرت فیاض علیہ الرحمہ کے عرس کا انعقاد

By

Published : Jun 21, 2022, 8:39 PM IST

گیا کے مانپور میں واقع خانقاہ قادریہ اہل علم کا مسکن ہے یہاں کئی پائے کے بزرگوں کا آستانہ ہے، جن کا عرس مختلف تاریخوں میں ہوتا ہے۔ انہیں بزرگوں میں حضرت سید شاہ فیاض علیہ الرحمہ ہیں جن کا عرس آج سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ ایاز احمد قادری کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ بعد نماز فجر قرآن خوانی اور میلاد کا انعقاد ہوا جس میں خانقاہ کے ولی عہد مولانا سید امان اللہ قادری نے خانقاہ اور ان کے بزرگوں کی تاریخ اور ان کی دینی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آج مسلمانوں نے بزرگوں کے بتائے ہوئے راستے اور قول کو بھولا دیا ہے۔ Urs Mubarak of Hazrat Fayaz manpur held in Gaya

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم دنیاوی کاموں میں اتنی مگن ہے کہ صوم وصلاة اور شریعت مطہرہ پر عمل پیرا نہیں ہیں جس کی وجہ سے ہم دنیا میں بھی کامیاب نہیں ہیں اور آخرت تو بعد کی بات ہے۔ مصیبتوں اور مشکلات کا حل شریعت پر عمل سے ہوگا یہاں سے عقیدت رکھنے والوں کے لیے یہی پیغام ہے کہ وہ نماز کی پابندی کریں اور اپنی ذات سے کسی کی دل شکنی ہرگز نہیں کریں۔

مزید پڑھیں:

مولانا سید امان اللہ قادری نے کہا کہ ہمارے بزرگوں کے آستانہ سے انسانیت کا پیغام ہمیشہ ملتا رہاہے اور آگے بھی ملتا رہے گا ہم سب ملک میں امن وسلامتی قائم کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ جو مسلمانوں کے خلاف نفرت کا دور ہے اس کو پیار ومحبت اور اپنے اخلاق وکردار سے ختم کرنے کی کوشش کریں، اللہ ہمارا محافظ ہے اور ہمارا پختہ یقین بھی اس پر ہے۔

وہیں خانقاہ کے نمائندہ سید تحسین احمد قادری نے بتایاکہ عرس کے موقع پر ضلع و ریاست کے نامور شعرا، علماء اور متعدد خانقاہوں کے سجادگان کی شرکت ہوئی عرس کا اختتام سجادہ نشیں کی رقت انگیز دعاؤں سے ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details