اردو

urdu

ETV Bharat / state

Akhtarul Iman Demands Urdu Translators Posting اردو ٹرانسلیٹر اور اسسٹنٹ ٹرانسلیٹر کی پوسٹنگ کی جائے، اختر الایمان

اختر الایمان نے اردو ٹرانسلیٹر اور اسسٹنٹ ٹرانسلیٹر کی جلد پوسٹنگ کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اردو ڈائریکٹوریٹ اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ کورٹ کے ذریعہ اس پر روک لگا دی جائے اور چند اردو داں جن کو ملازمت ملی ہے ان کو اس سے محروم کردیا جائے۔ انہوں نے مانگ کی کہ اردو ملازمین کی پوسٹنگ دس دنوں کے اندر کی جائے ورنہ وہ اس سلسلے میں چیف سکریٹری سے بات کریں گے۔Akhtarul Iman On Urdu Translator Posting

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Sep 7, 2022, 9:50 PM IST

پٹنہ: ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اور بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن اختر الایمان نے اردو ٹرانسلیٹر اور اسسٹنٹ ٹرانسلیٹر کی جلد پوسٹنگ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اردو ٹرانسلیٹروں کی کونسلنگ اور اور ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ ان کے کاغذات کی جانچ کا عمل پورا ہوئے مہینوں گزر چکے لیکن اب تک ان کی پوسٹنگ نہیں ہوئی ہے ۔ جو بہت ہی افسوسناک اور غلط ہے۔Akhtarul Iman On Urdu Translator Posting

انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا اردو ڈائرکٹوریٹ اس بات کا انتظار کر رہا ہے کہ کورٹ کے ذریعہ اس پر روک لگا دی جائے اور چند اردو دا ں جن کو ملازمت ملی ہے ان کو اس سے محروم کردیا جائے ۔ انہوں نے مانگ کی ہے کہ اردو ملازمین کی پوسٹنگ دس دنوں کے اندر کی جائے ورنہ وہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سے بات کریں گے۔

رکن اسمبلی اختر الایمان نے یہ بھی کہا کہ اسسٹنٹ اردو ٹرانسلیٹروں کی کونسلنگ کی کارروائی بھی پوری ہو چکی ہے لہذا بلا تا خیر اب ان کی بھی پوسٹنگ کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لمبی مدت یعنی ستائیس برسوں کے بعد اردو ٹرانسلیٹر کی بحالی ہو رہی ہے۔ اس میں بلاوجہ اتنی تاخیر سے اردو امیدواروں اور اردو آبادی میں ناراضگی اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

واضح ہو کہ اختر الایمان نے اس سلسلے میں بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن کو بھی مکتوب لکھ کر اس کام کو جلد از جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے انھوں کہا ہے کہ جب دوسرے ایگزام میں امیدواروں کو کریمی لیئر کے سلسلے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ ا سپیشل لیٹر نکال کر تمام اضلاع کے ڈی ایم کو گزری ہوئی تاریخ میں نان کریمی لیئر سند بنانے کا حکم دیا گیا تو پھر اردو ٹرانسلیٹر کو کیوں نہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ بہار میں سیکڑوں اردو ٹرانسلیٹر و کے عہدے خالی ہیں اس کی وجہ سے دوسری سرکاری زبان اردو کا فروغ نہیں ہو پا رہا ہے۔ لہذا حکومت کو اس سلسلے میں ذاتی دلچسپی لے کر اس کام کو جلد از جلد پورا کروانا چاہیے ورنہ افسر شاہی ا سے التوا میں ڈال دینے کے لیے کمر بستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Restoration of Urdu Translator in Bihar: بہار میں اردو مترجم کی بحالی میں بدعنوانی کا اندیشہ: اختر الایمان

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details