اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Promotion Program گیا کلکٹریٹ میں 12 نومبر کو فروغ اردو سیمینار ومشاعرہ - اردو ڈائرکٹوریٹ کی نگرانی میں فرروغ اردو پروگرام

بہار کے ضلع گیا کے کلکٹریٹ میں اردو ڈائرکٹوریٹ کی نگرانی میں 12 نومبر 2022 کو فرروغ اردو سیمینار و مشاعرے کا اہتمام کیا جائے گا۔ Urdu Promotion Program will held on 12 Nov in Gaya

urdu promotion program will held on 12 nov in gaya
گیا کلکٹریٹ میں 12 نومبر کو فروغ اردو سیمینار ومشاعرہ

By

Published : Nov 11, 2022, 3:51 PM IST

ضلع گیا کے کلکٹریٹ میں 12 نومبر 2022 کو فروغ اردو سیمینار و مشاعرہ کی پیشکش ہوگی، یہ پروگرام اردو ڈائرکٹوریٹ حکومت بہار کی متحدہ نگرانی میں انجام پائے گا۔ حکومت بہار میں اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ کے ذریعے دی گئی ہدایت کی روشنی میں " فروغِ اردو سیمینار و مشاعرہ" کا انعقاد 12 نومبر کو ہو گا، جس کی تیاری ضلع اردو زبان سیل کی جانب سے کی جارہی ہے۔ Urdu Promotion Program will held on 12 Nov in Gaya

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اس پروگرام میں خود شریک ہوں گے اور پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ پروگرام میں اردو ادب سے جڑی شخصیات کو مدعوکیا گیا ہے۔ مقامی شاعروں کو بھی پروگرام میں اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کرنے کی غرض سے دعوت دی گئی ہے۔

گیا کلکٹریٹ میں 12 نومبر کو فروغ اردو سیمینار ومشاعرہ

واضح رہے کہ گیا ضلع انتظامیہ کی جانب سے اردو ڈائرکٹوریٹ حکومت بہار کی نگرانی میں ہربرس پروگرام ہوتا ہے۔ فروغ اردو سیمینار میں اردو کے فروغ اور آگے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details