اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو میڈیا فورم نے 16 ستمبر کو ’یوم شہادت‘ منانے کا اعلان کیا - اردو نیوز پٹنہ

اردو میڈیا فورم نے ملک کے پہلے شہید اُردو صحافی مولانا باقر کے یوم شہادت 16 ستمبر کو یوم شہادت منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اردو میڈیا فورم کی اہم نشست میں اس کا اعلان کیا گیا۔

urdu medium forum will celebrate baqar day on 16th september
اردو میڈیا فورم کے زیراہتمام مولانا باقر کی یوم شہادت کا انعقاد 16 ستمبر کو

By

Published : Aug 29, 2021, 9:49 PM IST

ملک کے پہلے شہید اردو صحافی مولانا باقر کے یوم شہادت کے موقع پر 16 ستمبر کو اردو میڈیا فورم نے یوم شہادت کے طور منانے کا اعلان کیا ہے۔ آج منعقد ہوئی اردو میڈیا فورم کی اہم نشست میں مولانا ڈاکٹر قادر شمش کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اردو میڈیا فورم کی نشست میں کئی ذیلی کمیٹیوں کو اہم ذمہ داری دی گئی ہے جس میں رابطہ، تقریبات، سوینئر، مشاعرہ اور ایوارڈ کمیٹی کے کنوینر کو جلد رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اس نشست میں مرحوم صحافی مولانا ڈاکٹر عبدالقادر شمش کو خراج عقیدت پیش کی گئی۔ ان کا انتقال گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے ہوا تھا۔ عبدالقادر شمش سے تعلق اردو میڈیا فورم کے صدر ثناء الہدیٰ قاسمی نے کہا کہ وہ ایک بڑے صحافی تھے۔ امارت شرعیہ سے ان کا تعلق رہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالقادر شمش کو سینئر ادیب مشتاق احمد نوری نے اور انقلاب اخبار کے مقامی مدیر احمد جاوید نے بھی خراج پیش کیا۔ جبکہ عبدالقادر شمش کے چھوٹے بھائی اور صحافی مولانا عبدالوحید رحمانی نے کہا کہ مرحوم کی پوری زندگی ملت، مٹی اور محبت، ان تین ارکان ثلاثہ پر گھومتی تھی۔

مزید پڑھیں:

بانی جامعہ امام ابن تیمیہ کی حیات و خدمات پر کانفرنس، علما نے پیش کیا خراج عقیدت

امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا شبلی القاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اُردو میڈیا فورم کی جانب سے ہرممکن تعاون امارت شرعیہ کو حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امارت کسی فرد واحد کا ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ملت کا ادارہ ہے۔ نشست کی صدارت کر رہے امارت شرعیہ کے نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمٰانی نے کہاکہ اردو میڈیا فورم کے اراکین جس کام کے لئے کوشاں ہیں اور جس اتحاد کے ساتھ یہ کارواں چل رہا ہے، ملک میں تاریخی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جس استقامت اور استقلال کے ساتھ محبان اردو چل رہے ہیں اس کا صرف ریاست ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں ایک بڑا پیغام جائے گا۔ انہوں نے عبدالقادر شمش کے تعلق سے کہا کہ وہ دارالعلوم دیوبند سے فراغت کے بعد قاضی مجاہدالاسلام صاحب کی تربیت میں نکھرے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details