اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ایوان کی کاروائی میں اردو زبان بھی شامل کی جائے'

بہار قانون ساز اسمبلی میں کل سے بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس سے قبل دیگر ارکان اسمبلی نے قانون ساز کونسل کے کارگزار اسپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ' ایوان کی کاروائی اردو زبان میں بھی کی جائے'۔

'ایوان کی کاروائی میں اردو زبان بھی شامل کیا جائے'
'ایوان کی کاروائی میں اردو زبان بھی شامل کیا جائے'

By

Published : Feb 18, 2021, 11:07 PM IST

بہار قانون ساز اسمبلی میں کل سے بجٹ اجلاس شروع ہو رہا ہے، اس تعلق سے انتظامیہ نے مکمل تیاریاں کرلی ہیں۔ اس دوران بہار کے کئی رکن اسمبلی نے قانون ساز کونسل کے کارگزار اودھیش نارائن سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ۔ ایوان کی کاروائی اُردو زبان میں بھی کی جائے'۔

اس تعلق سے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے پر قانون ساز کونسل کے کارگزار اودھیش نارائن سنگھ نے کہا کہ' رکن اسمبلی کے مطالبہ پر غور کیا جا رہا ہے'۔

ویڈیو

انہوں نے اعتراف کیا کہ' قانون ساز کونسل کے اردو سیکشن میں ملازمین کی کمی ہے، اس لئے زیادہ تر ہندی میں کام ہوتا ہے اور ہندی قومی زبان بھی ہے'۔

مزید پڑھیں:

بہار اسمبلی بجٹ سیشن کا آغاز کل سے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ' ایوان میں اُردو میں بھی کام ہو رہا ہے، بعض اراکین اردو میں بھی حلف لیتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details