گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں آئندہ 7 مئی کو محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کابینہ سکریٹریٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فروغ اردو زبان پروگرام Urdu Language Program in Gaya کا انعقاد کیا جائے گا۔ پروگرام کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا اور اس کا افتتاح گیا ڈی ایم تیاگ راجن کریں گے۔ اردو زبان کو فروغ دینے کے لیے اردو طلبہ کے لیے انعامی مسابقہ دو برس بعد منعقد ہورہا ہے کیونکہ گذشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے یہ پروگرام نہیں ہو پایا تھا۔
اس معاملے پر ضلع اردو زبان سیل کے اسٹاف تنویر احمد نے بتایا کہ سال 2021 کا پروگرام آئندہ سات اپریل کو ہوگا۔ اس پروگرام میں مختلف موضوعات کے تحت پانچ منٹ تک طلبہ و طالبات مقالہ پیش کریں گے۔ اس میں فرسٹ، سکنڈ اور تھرڈ آنے والے کو انعام کی شکل میں رقم سے نوازا جائے گا۔ اس پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو مالی مدد فراہم کرنا شامل ہے۔