پٹنہ: سنہ 1822 سے 2022 تک اردو صحافت کی ایک روشن تاریخ رہی ہے، اس تاریخ کے دو سو سال مکمل ہو چکے ہیں، اور پورے بھارت میں دو سو سالہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، اس لئے شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے سالانہ تحقیقی مجلہ 'اردو جرنل' کی مجلس مشاورت میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اردو جرنل کے نئے شمارے میں ایک گوشہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ کے لئے مختص ہوگا۔ شعبہ اردو کا جرنل گزشتہ گیارہ برسوں سے پابندی کے ساتھ شائع ہو رہا ہے جس کا ہر شمارہ عمومی تحقیقی مقالات کے ساتھ کسی مخصوص موضوع پر ایک گوشے کے ساتھ منظر عام پر آتا ہے۔ Department of Urdu Patna University Magazine Urdu Journal
Urdu Journal of Patna University: 'اردو جرنل کا شمارہ اردو صحافت کی دو سو سالہ تاریخ پر مشتمل ہوگا' - پٹنہ یونیورسٹی
پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ شعبہ اردو کا ایک اہم حصہ اردو جرنلزم بھی ہے جہاں سے اب تک متعدد صحافیوں نے باضابطہ کورس مکمل کر آج ملک کے اہم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں۔ Department of Urdu Patna University Magazine "Urdu Journal
اردو صحافت
پروفیسر شہاب ظفر اعظمی نے کہا کہ شعبہ اردو کا ایک اہم حصہ اردو جرنلزم بھی ہے جہاں سے اب تک متعدد صحافیوں نے باضابطہ کورس مکمل کر آج ملک کے اہم الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ ہیں. اردو صحافت کے دو صدی کے آغاز میں ہی ہمارا شعبہ شاید پہلا شعبہ ہوگا جس نے اردو صحافت پر باضابطہ پروگرام منعقد کیا اور ہم آگے مزید پروگرام کریں گے تاکہ نئی نسل اردو صحافت کی خدمات سے واقف ہو سکیں۔