اردو

urdu

ETV Bharat / state

Seminar On Raza Naqvi 'رضا نقوی واہی و کلام حیدری کا تجزیہ لازمی'

اردو ڈائریکٹوریٹ، محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے زیر اہتمام بہاراسٹیٹ آرکائیو ڈائریکٹوریٹ کے احاطے میں واقع کانفرنس ہال میں رضا نقوی واہی و کلام حیدری نے مشترکہ یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ Seminar On Raza Naqvi

رضا نقوی واہی و کلام حیدری کا تجزیہ لازمی
رضا نقوی واہی و کلام حیدری کا تجزیہ لازمی

By

Published : Dec 16, 2022, 12:31 PM IST

پٹنہ:بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اردو ڈائریکٹوریٹ محکمہ سکریٹریٹ کی جانب سے مشہور شاعر رضا نقوی واہی اور کلام حیدری پر مشتمل یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بہار سمیت دیگر ریاستوں کے شعرا اور ادیب نے شرکت کی ۔Urdu Directorate Organise Seminar On Raza Naqvi Poetry In Patna

رضا نقوی واہی و کلام حیدری کا تجزیہ لازمی

یادگاری تقریب دو اجلاس پر مشتمل تھی۔ اس موقع پر ان کی ادبی خدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پہلی یادگاری تقریب میں رضا نقوی واہی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب کی صدارت پروفیسر فاروق احمد صدیقی (سابق صدر شعبہ اردو)،بی آر اے بہار یونیورسٹی(مظفرپور )نے کی۔ تقریب کا آغاز شمع افروزی کے ذریعہ ہوا۔

تقریب کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے احمد محمود نے کہا کہ یادگاری تقریبات کو منعقد کرنے کا مقصد جہاں ان ادباء و شعراء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے وہیں اسلاف کے عظیم خدمات سے نئی نسل کو متعارف کرانا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اردو ڈائرکٹوریٹ کے تحت عظیم ادباء کے اوپر مونوگراف شائع کرایا گیا ہے۔اردو ڈائرکٹوریٹ کو یہ سعادت حاصل ہے کہ آج رضا نقوی واہی و کلام حیدری جیسی عظیم شخصیات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ ان پر اردو ڈائرکٹوریٹ فردنامہ شائع کر چکا ہے۔ڈاکٹر مسرّت جہاں اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو ،ویشالی مہیلا کالج، حاجی پور،ویشالی ،ڈاکٹر محمد ذاکر حسین، معروف ناقد و ادیب، پٹنہ و جناب فخر الدین عارفی، معروف ادیب و صحافی،پٹنہ نے مشترکہ طور پراپنے مقالے میں کہا کہ واہی کی شاعری طنز و مزاح اور ظرافت سے لبریز ہے۔

تقریب کے صدر پروفیسر فاروق احمد صدیقی نے کہا کہ اکابرین اردو ادب کی خدمات پر مقالے پڑھ کر ان سے نئی نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر صدیقی نے کہا کہ رضا نقوی واہی اکبر الہٰ آبادی کے بعد طنز و ظرافت کے بڑے شاعر ہیں بلکہ شاعرِ اعظم ہیں۔انہوں نے اردو ڈائرکٹوریٹ کی طرف سے اہم شخصیات پر شائع کئے گئے فردناموں کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں:Seminar on the importance of Sir Syed سر سید احمد خان تقسیم ہند کے سب سے بڑے مخالف تھے، ڈاکٹر منور جہاں

دوسرے اجلاس میں کلام حیدری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کلام حیدری اردو کے ممتاز افسانہ نگار، نقاد، دانشور، علم دوست اور شعر و ادب کا اعلیٰ ذوق رکھنے والے فرد تھے۔

انہوں نے اپنی خداداد صلاحیت سے دنیائے ادب و صحافت میں بڑی شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ کلام حیدری کی پہچان ایک کامیاب افسانہ نگار کے ساتھ ایک بے باک صحافی کی بھی ہے۔ لیکن وہ بنیادی طور پر ایک افسانہ نگار ہیں۔ یہ باتیں مقالہ خواں حضرات نے مشترکہ طور پر اپنے مقالے میں کہیں۔

اس تقریب کی صدارت پروفیسر ظفر حبیب (سابق صدر شعبہ اردو میتھلا یونیورسٹی)،دربھنگہ نے کی۔انہوں نے تینوں مقالہ خواں، ڈاکٹر عبدالحئی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اردو، سی ایم کالج، دربھنگہ، ڈاکٹر سید محمد زین الحق شمسی، صدر شعبہ اردو، بیآرایمکالج، مونگیر، پروفیسر جمیل اختر، شعبہ اردو، ویر کنور سنگھ یونیورسٹی، آرہ کے مقالوں پر جامع تبصرہ کیا Urdu Directorate Organise Seminar On Raza Naqvi Poetry In Patna

ABOUT THE AUTHOR

...view details