اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Awami Committee عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام تعزیت مجلس - عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام تعزیت مجلس

ضلع گیا کے شیرگھاٹی میں صحافی اشرف استھانوی کی موت پر تعزیتی نشست منعقد ہوئی ، شریک مجلس کااظہار تعزیت 'کہا اشرف استھانوی کی موت اردو صحافت کا خسارہ ہے Urdu Awami Committee

عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام تعزیت مجلس
عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام تعزیت مجلس

By

Published : Nov 19, 2022, 8:32 PM IST

گیا:بہار کے گیا ضلع کے شیرگھاٹی میں واقع حمزہ پور کے مدرسة الہدی میں اشرف استھانوی کے انتقال پرملال پر تعزیت کی مجلس منعقد ہوئی ، جس میں علاقے کے علمائے کرام دانشوران ملت ادبا شعرا سماجی کارکنان ارباب صحافت نے تعزیت پیش کرتے ہوئے گہری رنج و غم کا اظہار کیا.Urdu Awami Committee Organised Condolence Meeting In Gaya

اس موقع پر انجمن اردو ترقی شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے بہار کے معروف صحافی اشرف استھانوی کی صحافتی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں اردو صحافت کو انکے انتقال سے بڑا نقصان ہوا ہے مرحوم اردو زبان و ادب کے بے لوث مجاہد تھے صحافت کے شعبے میں ان کی کارکردگی اور ان کے کارنامے ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں محفوظ ہوں گے۔

اس موقع پر عوامی نفاذ اردو کمیٹی مگدھ کمشنری کے صدر جمشید اشرف نے کہاکہ مرحوم عوامی نفاذ کمیٹی کے بہار کے سربراہ بھی تھے ، مرحوم نے اردو کے حقوق کے تحفظ اور اس کی بازیابی کے لیے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کی وہ اردو مخالف پالیسیوں اور دشمنوں کی ریشہ دوانیوں پر نہ صرف گہری نظر رکھتے تھے بلکہ اپنے قلم اور تحریر کے ذریعے ہمیشہ سے برسر پیکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:MOS Kaushal Kishore Choudhary شراب کو دوا کے طور پر بھی استعمال کرنا خطرناک

اس موقع پر حاجی ظہیر انور ، سماجی کارکن عمران علی ، شوکت علی ، امروز علی ، مفتی محمد مختار قاسمی ،حاجی خورشید احمد، قاری اسامہ محمد عطاء اللہ انصاری وغیرہ نے اپنے تاثرات کااظہار کیا۔ Urdu Awami Committee Organised Condolence Meeting In Gaya

ABOUT THE AUTHOR

...view details