اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gaya Urban Local Body Polling گیا بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مراکز پر روشنی کا معقول انتظام نہیں - بہار بلدیاتی انتخابات پارٹی سطح پر نہیں

گیا میونسپل کارپوریشن الیکشن کے تحت ووٹنگ جاری ہے۔ تاہم کئی بوتھوں پر روشنی کے معقول انتظامات نہ ہونے پر عمر رسیدہ ووٹروز نے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ Urban Local Body Poling underway

urban-local-body-poling-underway-lack-of-lighting-arrangements-at-polling-station
بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مراکز پر روشنی کا معقول انتظام نہیں

By

Published : Dec 28, 2022, 1:15 PM IST

گیا: گیا میونسپل کارپوریشن کا انتخاب صبح سات بجے سے شروع ہوگیا ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں بوتھ پر موجود ہیں۔ چونکہ مقامی الیکشن ہے اور اس میں آپسی جھگڑے ہوسکتے ہیں۔ اسی کے پیش نظر پولیس کی بھی بڑی تعداد تعینات ہے۔ Polling Underway For Gaya Corporation Election 2022

ویڈیو

گیا میں کارپوریشن کا انتخاب جاری ہے ضلع الیکشن کمیشن کے مطابق صبح گیارہ بجے تک 15فیصد ووٹنگ ہوچکی ہے، تاہم اس دوران ووٹروں کی شکایت ہے کہ ووٹنگ مراکز کے اندرونی حصے میں جہاں پر ای وی ایم مشینوں کو رکھا گیا ہے وہاں پر روشنی کے معقول انتظامات نہیں ہیں۔ اس میں پریشانی ہورہی ہے۔ یہاں میئر کے عہدے کے لیے 29 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور اس کے لیے دو ای وی ایم مشینوں کورکھا گیا ہے۔ ایک ای وی ایم میں پندرہ اور ایک ای وی ایم میں چودہ امیدواروں کا نام اور انتخابی نشان ہیں۔ ای وی ایم میں زیادہ امیدواروں کا نام ہونے کی وجہ سے ان کے انتخابی نشان چھوٹے ہوگئے ہیں۔ اوپر سے روشنی نہیں ہونے کی وجہ سے انتخابی نشانات کی پہچان میں پریشانی ہورہی ہے۔ اس سلسلے میں ایک ووٹر فیضان مصطفی نے کہاکہ پولنگ بوتھ کے اندر روشنی کی اور ای وی ایم میں زیادہ نشان ہونے کے سبب معمر کو اپنے امیدوار کی پہچان کرنے میں پریشانی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ میئر میں 29 امیدوار اور ڈپٹی میئر میں 11 امیدوار کھڑے ہیں میئر میں پاسوان ذات کے سب سے زیادہ امیدوار کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ بہار بلدیاتی انتخابات کے پارٹی سطح پر نہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے سرگرم رہیں اور اپنے کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارا۔ خصوصاً میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پارٹیوں نے اپنے کارکن امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ Polling Underway For Gaya Corporation Election 2022
مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details