پٹنہ: آج بہار اسمبلی میں اجلاس کا پہلا دن زہریلی شراب پینے سے ہوئی لوگوں کی موت کے سبب ہنگامہ کی نذر رہا۔بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے نیتش کمار کی قیادت والی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔Uproar In Bihar Assembly After Hooch Tragedy,BJP Criticizes CM Nitish kumar
حزب اختلاف کے رہنما وجے کمار سنہا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جم کر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰک کو ایوان میں اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئے۔لوگوں کی موت ہوئی ہے تو اس کی مخالفت کی جائے گی ۔انہوں نے اپنے تمام اراکین کو ساتھ لیکر باہر نکل گئے اور نتیش حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے.
بہار اسمبلی میں بی جے پی کا ہنگامہ دراصل بہار کے چھپرا میں 24 گھنٹوں کے اندر زہریلی شراب پینے سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ متعدد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس پر بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما وجے کمار سنہا پہلے اس معاملے پر اسپیکر سے بحث کرانے کی مانگ کی لیکن اسپیکر نے اس کی اجازت نہیں دی، اس پر بھاجپا اراکین اسمبلی ہنگامہ کرنے لگے ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار ہنگامہ کر رہے بھاجپا لیڈران پر برس پڑے. اپوزیشن کے سوال پر غصے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیا ہو گیا۔ایوان میں سوال پوچھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب یہ قانون لایا جا رہا تھا تو سب اس کے حق میں تھے یا نہیں؟ پھر انہوں نے اسپیکر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'بھگاؤ سب کو۔
بہار اسمبلی میں بی جے پی کا ہنگامہ یہ بھی پڑھیں:Bihar Assembly Proceedings Adjourned زہریلی شراب معاملہ پر بہار اسمبلی میں زبردست ہنگامہ، ایوان کی کارروائی ملتوی
حزب اختلاف کے رہنما وجے کمار سنہا وجے کمار سنہا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے جس طرح سے نازیبا الفاظ استعمال کیا ہے وہ نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل افسوس بھی ہے، وزیر اعلیٰ جب تک ایوان کے اندر معافی نہیں مانگیں گے اس وقت ایوان نہیں چلنے دیا جائے گا.Uproar In Bihar Assembly After Hooch Tragedy,BJP Criticizes CM Nitish kumar