بہار اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ این ڈی اے اور عظیم اتحاد کے درمیان سیٹ شیئرنگ کے سلسلے میں بات چیت کا دور بھی جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی رہنماؤں کے پارٹی بدلنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔
وہیں چراغ پاسوان کا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بیان پر کئی طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان ہی سب امور پر آر ایل ایس پی کے قومی صدر اوپیندر کشواہا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔
اس دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر چراغ پاسوان عظیم اتحاد میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو کیا ان کا استقبال کیا جائے گا؟
اس پر اوپیندر کشواہا نے کہا کہ 'ابھی ایسی باتوں پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسمبلی انتخابات سے قبل جو کچھ ہوگا اس کا پتہ چل جائے گا۔'
اس کے ساتھ ہی اوپیندر کشواہا نے نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'ان کا رویہ بہار کے لوگ دیکھ رہے ہیں۔ انہیں بس کرسی کی فکر ہے۔ عوام سے ان کو کوئی مطلب نہیں ہے۔'