اردو

urdu

ETV Bharat / state

Upendra Kushwaha اپیندر کشواہا کا جدیو سے بغاوت، راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی - راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی

جدیو پارلیمنٹری بورڈ کے سابق صدر و سابق وزیر اپندر کشواہا نے جدیو پارٹی کو خیر باد کہہ کر اپنی نئی پارٹی بنا لی.نئی پارٹی کی تشکیل کے ساتھ ہی ایک بار پھر نتیش کمار اور اپیندر کشواہا کے راستے الگ ہوگئے۔

اپیندر کشواہا کا جدیو سے بغاوت،راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی
اپیندر کشواہا کا جدیو سے بغاوت،راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی

By

Published : Feb 21, 2023, 5:13 PM IST

اپیندر کشواہا کا جدیو سے بغاوت،راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی



پٹنہ:تجربہ کار سیاسی رہنما اپیندر کشواہا نے اپنی نئی پارٹی بنانے کا اعلان آج ہوٹل موریہ میں منعقد پریس کانفرنس میں میڈیا اہلکاروں کے سامنے کیا۔یہ تیسرا موقع ہے جب نتیش کمار اور اپیندر کشواہا دونوں الگ ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس میں کشواہا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حامیوں نے انہیں نئی پارٹی بنانے اور اس کے دیگر امور کو طے کرنے کا اختیار دیا تھا ساتھ ہی حامیوں کے اصرار پر وہ خود ان کی پارٹی کے صدر ہوں گے۔ میڈیا سے مخاطب اوپیندر کشواہا نے کہا کہ بہار کی عوام نے ریاست چلانے کی ذمہ داری نتیش کمار کو سونپی تھی۔ مگر وہ اس میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ نتیش کمار کو اپنے گھر کو بچانے کے بجائے دوسرے کے گھر کی فکر ہے۔ جدیو مسلسل اندر سے کمزور ہوتی جا رہی ہے، میں نے انہیں کئی بار آگاہ کیا کہ کارکنان پر اچھا اثر نہیں ہورہا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ان کے اردگرد کچھ لوگ ایسے حاوی ہیں جس سے وہ باہر نہیں نکل پا رہے ہیں، پارٹی میں فیصلہ کوئی اور کررہا ہے۔

اپیندر کشواہا نے مزید کہا کہ جارج فرنانڈس کی وجہ سے نتیش کمار جدیو کے چیف بنے تھے مگر انہوں نے ان کے ساتھ کیا سلوک کیا یہ کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بہار کی عوام جب مسائل سے گھری ہوئی تھی تو ہم نے بہار کے لوگوں کو اس صورتحال سے باہر نکالنے کے لئے 10-12 سال تک جدوجہد کیا اور ہم سب ساتھ رہے۔ بہار کو لالو رابڑی کے جنگل راج سے اور اس کے خوفناک منظر سے باہر نکالنے کے لئے اپنی پوری طاقت استعمال کی تھی۔ انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ آج جو رخ اختیار کیا ہے وہ بہت خراب ہے۔ ہم مجبور ہو کر آج ایک نئی پارٹی کی شروعات کر رہے ہیں اور اس فیصلے میں میرے حامی میرے ساتھ ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ بہت جلد جدیو کے ایم ایل سی عہدے سے بھی استعفیٰ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details