اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Police arrested Three youths from Siwan: یوپی پولیس، سیوان سے تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے لکھنؤ لے گئی - Three youths arrested in Lucknow murder case

اتر پردیش پولیس اہلکار سول ڈریس میں سیوان کے بڈھریا تھانہ کے اٹھکھمبا پہنچے اور تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد سے اٹھکھمبا گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ UP Police arrested 3 youths from Siwan

یوپی پولس سیوان سے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرکے لکھنؤ لے گئی۔
یوپی پولس سیوان سے 3 نوجوانوں کو گرفتار کرکے لکھنؤ لے گئی۔

By

Published : Jul 2, 2022, 4:59 PM IST

سیوان:یوپی پولیس نے ضلع سیوان کے بڈھریا تھانہ کے اٹھکھمبا سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں لکھنؤ لے کر گئی ہے۔ اس واقعہ کے بعد سے اٹھکھمبا گاؤں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جارہا ہے کہ 5 افراد سول ڈریس میں اور ایک پولیس کی وردی میں ہے۔ Three youths arrested in Lucknow murder case
بتایا جارہا ہے کہ کچھ ماہ قبل لکھنؤ میں قتل کا معاملہ پیش آیا تھا اور اسی معاملے میں لکھنؤ پولیس سیوان کے بڈھریا تھانہ کے اٹھکھمبا پہنچی تھی اور تینوں نوجوانوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ گرفتار کئے گئے تینوں نوجوانوں میں سے دو سکے بھائی ہیں۔

تینوں نوجوانوں کے گرفتاری کے بعد سے اب سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ گاؤں پہنچے سول ڈریس میں یہ کون لوگ تھے، کیا یہ پولیس اہلکار تھے جو تینوں لڑکوں کو اٹھا کر لے گئے۔ یوپی پولیس نے جن نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ان میں منجر اقبال، کاشف کاسن اور سرفراز احمد شامل ہیں۔ کاشف اسن اور سرفراز سگے بھائی ہیں۔ Three youths arrested in Lucknow murder case

یوپی پولس کی جانب سے گرفتار کیے گئے تینوں نوجوانوں کی اطلاع بڈھریا تھانے کو بھی نہیں ہے۔ یوپی پولیس بغیر کسی اطلاع کے سیدھے اٹھکھمبا گاؤں پہنچی تھی اور تینوں کو اٹھا کر لے گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں بحث کا بازار گرم ہے۔

مزید پڑھیں:

حالانکہ اس معاملے میں سیوان پولیس سپرنٹنڈنٹ شیلیش کمار سنہا کے مطابق ان سے فون پر بات کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لکھنؤ پولیس سیوان آئی تھی اور یہاں سے تین نوجوانوں کو قتل کے معاملے میں گرفتار کرکے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوگئی ہے تاہم لکھنؤ پولس جس خفیہ طریقے سے تینوں نوجوانوں کو لے کر روانہ ہوئی ہے۔ اس سے معاملے میں کوئی اور بھی زاویہ سامنے آسکتا ہے۔ تاہم ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔ فی الحال تینوں نوجوانوں کی گرفتاری ضلع میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details