اسمرتی ایرانی نے ٹوئٹ کرکے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع دی اور ان کے رابطہ میں آئے لوگوں کو بھی ٹسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میرا کووڈ۔19 ٹسٹ مثبت پایا گیا اور میں ان لوگوں سے جلدازجلد کورونا ٹسٹ کرانے کی درخواست کرتی ہوں جو میرے رابطہ میں آئے تھے۔
اسمرتی ایرانی بہار انتخابات کے دوران بی جے پی کےلیے مہم چلا رہی تھیں۔ انہوں نے متعدد انتخابی جلسوں سے خطاب کیا اور انتخابی مہم میں زور و شور سے حصہ لیا تھا۔