مظفر نگر:پہاڑوں پر شدید بارش کے بعد میدانی علاقوں میں گنگا، جمنا، ہندن اور کالی ندیاں اُفان پر بہہ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے مظفر نگر ضلع کے کئی علاقے سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان کا لوک سبھا حلقہ بھی مکمل طور پر سیلاب کی زد میں ہے۔ کھیت ہو یا کھلیان، دیہی علاقہ ہو یا شہری علاقہ، سب پانی سے بھرے ہیں۔ حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ مرکزی وزیر سنجیو بالیان کو اپنے کپڑے اتار کر اپنے لوک سبھا حلقہ میں 3 فٹ پانی میں اترنا پڑا۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی ٹیم ضلع کے تمام سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہے، ایسے میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان خود پانی میں اتر کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Rain Ravaged in Muzaffarnagar مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا - مرکزی وزیر سنجیو بالیان کا سیلاب زدہ علاقوں کادورہ
بارش سے متاثرہ مظفر نگر ضلع میں کھیتوں اور رہائشی علاقوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اس درمیان مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے اپنے کپڑے اتار کر پانی میں ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
یہ تصویریں مرکزی وزیر سنجیو بالیان کے لوک سبھا حلقہ مظفر نگر ضلع کی ہیں جہاں مرکزی وزیر سنجیو بالیان خود سیلابی پانی میں اتر کر نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ضلع کے کھدر علاقے کے تقریباً 30 گاؤں کے لوگوں کی زندگی اس سے متاثر ہے۔ ایسے میں وزیر سنجیو بالیان خود اتوار کو سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچے اور نقصان کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان نے مظفر نگر کے چارتھوال تھانہ علاقے کے کسولی گاؤں میں کپڑے اتار کر سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور کسانوں کے نقصان کا اندازہ لگایا۔
سولانی ندی کے کھدر علاقے کے تقریباً 30 گاؤں کے لوگوں کی زندگی متاثر ہے۔ گھروں کی چھتوں پر ڈیرے ڈالے لوگ پانی کے کم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ صورتحال بہتر نہ ہوئی تو بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم نے اے ڈی ایم فینانس اور ریونیو کے ساتھ مل کر امدادی سامان تقسیم کیا۔ سنجیو بالیان دودھلی اور بدھ کھیڑا گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد ندی کے راستے کسولی پہنچے۔ سڑک ٹوٹ گئی۔ کئی فٹ پانی بہہ رہا تھا۔ لیکن وزیر نے آدھا راستہ ٹریکٹر سے اور باقی پیدل پار کیا۔ کسولی روڈ پر ندی کا پانی کئی فٹ تک بھر گیا۔ انہوں نے گاؤں والوں کے مسائل کو سونا اور موقع پر سمجھا۔