پٹنہ: پیر کو بہار کے محکمۂ تعلیم نے سال 2024 کے لیے چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ بہار کے سرکاری اسکولوں میں 2024 کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا۔ اس بار بہار کے سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں میں زبردست کمی کی گئی ہے۔ ہندو مذہب سے متعلق کئی اہم تہواروں کے دن بھی چھٹیاں نہیں دی گئی ہیں۔ جس پر بی جے پی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھنے بھی اس فیصلہ کی تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Bihar Violence بہار میں ہندو محفوظ نہیں، گری راج سنگھ
یہ ہے 'اسلامی جمہوریہ بہار': بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر مانے جانے والے گری راج سنگھ نے اپنے 'X' ہینڈل (ٹویٹر) پر لکھا ہے، 'اسلامی جمہوریہ بہار، نتیش اور لالو حکومت نے اسکولوں میں مسلمانوں کے تہواروں کی چھٹیاں بڑھا دیں، ہندو تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دیں۔
'عید-محرم کی تعطیلات بڑھا دی گئیں': مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا، 'بہار میں کئی ہندو تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں اور عید محرم کی چھٹیاں بڑھا دی گئی ہیں۔ یہ بھی غزوہ ہند کا ایک حصہ ہے۔
بہار میں کئی اہم تہواروں پر بھی چھٹی نہیں ہے: بہار کے محکمۂ تعلیم کے نئے کیلنڈر کے مطابق سال 2024 میں ہرتالیکا تیج، جیتیہ، بھائی دوج، رکھشا بندھن، مکر سنکرانتی، سرسوتی پوجا، جنم اشٹمی پر اسکول کھلے رہیں گے۔ اور رام نومی، اس کے ساتھ اب دسہرہ پر 6 دن کی بجائے صرف 3 دن کی چھٹی ہوگی۔
مسلمانوں کے تہواروں پر چھٹیوں کی تعداد میں اضافہ:محکمۂ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق مسلم مذہب سے متعلق تہواروں پر تعطیلات کی تعداد 10 ہو گی۔ جس میں شب برأت، عید، بقرعید، محرم، چہلم اور بارہ ربیع الاول یعنی یوم ولادت حضرت محمدﷺ صاحب شامل ہیں۔ بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ جہاں ایک طرف ہندوؤں کے کئی تہواروں کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ وہیں دوسری طرف عید اور محرم کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔