اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرکزی وزیر نے ندیوں کو جوڑنے کی تفصیلات ای ٹی وی بھارت سے شیئر کی - نتن گڑکری کی قیادت میں اس پر کام شروع

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے ملک بھر میں ندیوں کو جوڑنے کے پلان کے تعلق سے ای ٹی وی بھارت سے تفصیلی گفتگو کی۔

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت
مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت

By

Published : May 16, 2020, 4:54 PM IST

مرکزی وزیر نے بتایا کہ 31 لنک کی اب تک شناخت کی جا چکی ہے، اس میں سے 16 سے لے کر 17 لنک کا ڈی پی آر بھی بن چکا ہے۔

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی جب ملک کے وزیراعظم تھے اس وقت ایک ٹاسک فورس کی تشکی دی گئی تھی۔ اس ٹاسک فورس کی قیادت سریش پربھو کر رہے تھے۔ ٹاسک فورس سے امید کی گئی تھی کہ ملک کا 15 سے 20 فیصد حصہ جہاں سوکھا پڑتا ہے (خشک سالی آتی ہے) اور تقریبا اتنا ہی حصہ ایسا ہے جہاں ہر برس سیلاب آتا ہے اس کا ڈیفیسٹ بیسن کی بنیاد پر مطالعہ ہونا چاہیے کہ کس طرح سے سر پلس پانی ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔ اس تعلق سے کئی طرح کی تحقیق ہو چکی ہے، لیکن جب اٹل بہاری حکومت گر گئی تو یہ منصوبہ بھی سرد خانے میں چلا گیا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جب پھر سے 2014 میں بی جے پی کی مودی حکومت اقتدار میں آئی تو نتن گڈکری کی قیادت میں اس پر کام شروع کیا گیا۔ مرکزی حکومت نے بتایا کہ 31 لنک کی اب تک شناخت کی جا چکی ہے۔ اس میں سے 16 سے 17 لنک کا ڈی پی آر بھی بن چکا ہے۔ شیکھاوت نے کہا کہ فی الحال ہم اس سمت میں پوری طرح سے کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج سامنے ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details