اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمورمیں ایک شخص کا قتل - bihar news

نامعلوم جراٸم پیشوں نے گھر میں سوئے ایک شخص کی قتل کرکے لاش کو غاٸب کر دیا۔ معاملے کے بعد سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔

کیمورمیں ایک شخص کا قتل
کیمورمیں ایک شخص کا قتل

By

Published : Dec 30, 2020, 8:50 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے درگاٶتی تھانہ علاقہ میں کچھ نامعلوم جراٸم پیشوں نے گھر میں سوئے ایک شخص کی قتل کرکے لاش لاش کو غاٸب کر دیا۔ معاملے کے بعد سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے۔

اطلاعات کے مطابق کڑاری موضع رہائشی 38 سالہ پردیپ کمار رات میں اپنے نئے مکان میں سو رہا تھا اور گھر کے دیگر سبھی ممبران پرانے مکان میں سوئے تھے۔

صبح میں جب پردیپ کی اہلیہ اسے جگانے گٸ تو گھر سے پردیپ غائب تھا۔ اور بستر سے لے کر زمین تک چارو طرف خون پھیلا ہوا تھا۔ واقعے کو دیکھ کر بیوی کو معاملہ سمجھتے دیر نہیں لگی۔ اور موقع پہ وہ دہاڑ مار کر رونے لگی۔

ویڈیو

معاملے کی جانکاری ملنے کے بعد موقع پر پہنچے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات کرتے ہوئے مشکوک جگہوں پر چھاپے ماری شروع کردی ہے حالانکہ پولیس کو اب تک لاش کی برآمدگی نہیں ہوسکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details