مانسون کی پہلی بارش میں ہی بہار کی کئی ندیوں میں غیر متوقع پانی کے اضافہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
پہلی بارش میں ہی کئی ندیوں میں غیرمتوقع پانی کے اضافہ سے بہار کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھا - گنڈک ندی میں پانی
آبی وسائل کے سکریٹری سنجیو ہنس نے کہا کہ گنڈک ندی میں پانی غیرمتوقع طورپر بڑھ گیا ہے۔
آبی وسائل کے سکریٹری سنجیو ہنس نے سڑک کی تعمیر کے ایڈیشنل چیف سکریٹری امرت لال مینا کے ساتھ بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ کوسی باگمتی اور مہانندا ندیوں کے علاقہ میں معمول سے درمیانہ بارش ہوئی اور تینوں ندیوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے ابھی کافی نیچے ہے لیکن بوڑی گنڈک کے علاقہ میں شدید بارش ہوئی ہے۔ خاص طورپر گنڈک کے نپیپال والے علاقہ میں بہت زیادہ بارش ہوئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے اس علاقہ میں ڈھائی سو ملی لیٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔
مسٹر ہنس نے کہا کہ اس کی وجہ سے گنڈک ندی میں پانی غیرمتوقع طورپر بڑھ گیا ہے۔ جوکل صبح 99000 کیوسک تھا جو شام میں دو لاکھ 74 ہزار ہوگیا اور رات میں یہ اعدادو شمار ساڑھے تین لاکھ کے قریب ہوگیا۔ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور شام چار بجے تک 412000 کیوسک تک ہوگیا تھا لیکن شام کو پانچ بجے اس میں 8000 کیوسک کی کمی آئی ہے۔