اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: علاج کے دوران قیدی کی موت - میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہریش چند ہری

قیدی کو پیشاب نہ ہونے کی شکایت تھی، جس کے بعد گیا سینٹرل جیل انتظامیہ نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا تھا، اس دوران مریض کی طبیعت بھی بہتر ہوگئی تھی۔ لیکن گزشتہ شام کو اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور دیر رات اس کی موت ہوگئی۔

گیا: علاج کے دوران قیدی کی موت
گیا: علاج کے دوران قیدی کی موت

By

Published : Nov 7, 2020, 4:19 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اے این ایم سی ایچ ہسپتال میں زیر غور قیدی کی علاج کے دوران موت ہو گئی ہے۔

دراصل انوگرہ نارائن کالج و ہسپتال میں نئی گودام علاقے کے رہنے والے پرمود کمار کی علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ 'قیدی کو پیشاب نہ ہونے کی شکایت تھی، جس کے بعد گیا سینٹرل جیل انتظامیہ نے اسے ہسپتال میں داخل کرایا تھا، اس دوران مریض کی طبیعت بھی بہتر ہوگئی تھی لیکن گزشتہ شام کو اس کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور دیر رات اس کی موت ہوگئی۔'

جیل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رام انوج نے بتایا کہ 'ضروری کاروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے۔'

وہیں لواحقین کا کہنا ہے کہ 'علاج میں لاپرواہی کی وجہ سے مریض کی موت ہوئی ہے۔'

اس سلسلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہریش چند ہری نے کہا کہ 'ڈاکٹرز نے بہتر علاج کیا لیکن مریض کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔'

واضح رہے کہ 'قیدی کو شیرگھاٹی جیل میں 29 ستمبر 2020 کو بھیجا گیا تھا۔ اس کے چودہ دن بعد اسے گیا سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ وہیں 29 اکتوبر کو اس کی طبیعت خراب ہوئی تھی، جس کے بعد اسے انوگرہ نارائن کالج و ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details